Saturday, 5 January 2013

بدعت کے بارے مے جناب امیر المومنین علیہ السلام کا فرمان ،


بدعت کے بارے مے جناب امیر المومنین علیہ السلام کا فرمان ،

بسم الله الرحمان الرحیم

، السلام علیکم.

بدعت کے بارے مے جناب امیر المومنین علیہ السلام کا فرمان ،

الله مخلوق مے سب سے زیادہ اس شخص سے نفرت کرتا ہے وہ وہی شخص ہے جو راہ مستقیم پر قیام نہی رہتا اور بدعتی کاموں کا گرویداں ہو جاتا ہے -اسے بدعت کی لت بھی رہتی ہے اور اسی کے ساتھ روزے نماز سے بھی چمٹا رہتا ہے یہ لت پھر اس سے چھٹتی نہی ہے،ان حالات مے وہ جن لوگوں سے ملتا ہے وہ اور زیادہ گمراہ ہوتا جاتا ہے-لوگ اس کو گمراہ کرتے ہے اور وہ دیگر لوگوں کو گمراہ کرتا ہے ،اس طرح جو لوگ اسکی وجہ سے گمراہ ہوتے ہیں ان کے گناہوں کا بوجھ بھی وہ لاد لیتا ہے جب کی اس کے اپنے گناہوں کا بہت بڑا بوجھ بھی اس کے کاندھوں پر ہوتا ہے،یہ ایسا شخص ہوتا ہے جو جہالت کی گندگی کا بوجھ بڑھاتا چلا جاتا ہے اور اپنے گرد جاہلوں کو جمع کرتا ہے-اور ایسے لوگوں کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا.، ان کو اتنی تمیز بھی باقی نہی رہتی حیا کی بغاوت اور انحراف کے دبیز سیاہ اندھیرے انہیں نگل رہے ہیں،پھر بھی وہ لوگ ظاہر کرتے ہیں کی ان سے زیادہ علم کسی اور شخص کے پاس نہیں ہے،جب کی ان کا عمل وہ کردار علم سے کورا ہوتا ہے 
....(آگے اگلی پوسٹ مے جاری) 

حوالہ (شیخ المفید کتاب الارشاد، ص ٢٢٨)

No comments:

Post a Comment