Monday 13 May 2013

دین اور نسلی تعصّب، میعار فضیلت




بسم اللہ الرحمان الرحیم

السلام علیکم

دین اور نسلی تعصّب، میعار فضیلت

دین ہر اس اختلاف اور امتیاز کے خلاف ہے جس کی بنیاد رنگ و نسل خاندان و قبیلے پر ہو، کیوں کے دین کی نظر میں وہ تمام انسان چاہے کسی بھی رنگ نسل یا ملک خاندان اور قبیلے کے ہوں،ایک ہی اللہ کے بندے ہیں اور اور اس کا لطف و کرم تمام بندوں کے لئے یکساں ہے اور اس کی نظر میں سب برابر ہیں،
اسلامی تعلیمات کا صاف صاف ہے کی اگر کسی انسان کو دوسرے انسان پر کوئی امتیاز یا برتری حاصل ہے تو وہ رنگ،ملک یا نسل کی بنا پر نہیں ہے بل کی اس امتیاز کی بنیاد صرف اور صرف انسان کی روحانی اور اخلاقی کمالات ہیں جو ایک کو دوسرے سے افضل بنا سکتے ہیں، وہ عالی صفات جن کا تعلّق انسان کی روح سے ہے اور جو واقعی انسان کو انسان بناتے ہیں،جیسا کی قرآن میں خود الله کا ارشاد ہے،
"اے لوگوں ہم نے تم کو ایک ہی ماں اور باپ سے پیدا کیا اور تم لوگوں کو قبیلوں اور گروہوں تقسیم کر دیا تا کہ ایک دوسرے کو پہچان سکو،اور تم میں سب سے زیادہ بزرگ اور موحترم وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی اور پرہیزگار ہے"

کتاب- نظام اسلام،

أية الله ناصر مکارم شیرازی



صفحہ ٢٣