Wednesday, 12 December 2012

خط ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن چینی زبان میں ۔۔۔۔۔۔


دونوں بھائیوں کو باپ کی طرف سے جو چین میں عرصہ ۱۵ سال سے مقیم تھا ایک ایک خط ملا جو چینی زبان میں تھے ایک بھائی نے خط کو کھو ل کر تاسف کا اظہار کیا لیکن جلد ہی ایک چینی جاننے والے کے پاس گیا اور خط کا مفہوم جان کر جلد ہی خط کے مندرجات پر عمل کرنا شروع کیا اور باپ کو واپسی خط بھی ان سے لکھوایا دوسرے بھائی نے خط کو ایک لفافے میں ڈالا اور صبح و شام اس خط کو دیکھ کر کہتا کہ دیکھو میرے باپ نے مجھے کتنا خوبصورت خط بھیجا ہے وہ یہ گردان دن میں کئی مرتبہ کرتا
------------ سالوں بعد جب ان کے والد وطن واپس آئے تو پہلے بیٹے کے لیے کئ تحفے اور ایک عدد قیمتی لیپ ٹاپ لایا کیونکہ بیٹے نے خط میں اسکا مطالبہ کیا تھا جبکہ دوسرے بیٹے کو سخت سست کہا اور نہایت خفگی کا اظہار کیا کہ اس نے خط کا جواب کیوں نہیں دیادوسرے بیٹے نے جواب دیا کہ میں نے تمہاری خط کی بڑی عزت کی تھی اسے طاق میں رکھ کر صبح شام اسکی مالا جھپتا تھا اور اسکی تعریف کیا کرتا تھا
۔۔۔۔۔۔الو کے پٹھے یہ ہوتی ہے عزت ؟؟؟ یہ تھا باپ کا جواب ===================ہا ں یا د آیا کہیں ہم قرآن کے ساتھ دوسرے بیٹے والا 
معاملہ تو نہیں کررہے ؟

۔۔

No comments:

Post a Comment