ایک آدمی جو پیشے سے نائی تھا جو ایک صاحب کے گھر روز داڑھی بنانے آتا تھا، ایک دن جب وہ صاحب کی داڑھی بنا رہا تھا تو بات بڑھتے بڑھتے خدا پر آ گی...نائی کو خدا پر بھروسہ نہیں تھا تو اس نے کہا کی "خدا کا کوئی وجود نہیں ہوتا"
تم ایسا کیوں کہ رہے ہو؟صاحب نے دریافت کیا...
اس نے جواب دیا-اگر خدا ہوتا تو دنیا میں اتنے دکھ تکلیف اور بیماری نہ ہوتی،خدا اپنی ہی بنائی ہوئی دنیا میں اتنے ظلم نہ ہونے دیتا
صاحب خدا پرست انسان تھے لیکن کسی طرح کی بحس میں نہیں پڑنا چاہتے تھے لہٰذا خاموش رہے،
جب وہ نائی اپنا کام کر کے واپس جانے لگا تو اس کی نظر وہاں کام کرنے والے مزدور پر پڑی،جس کے بال اور داڑھی بڑھے ہوے تھے،اچانک صاحب نے اس مزدور کو اپنے پاس بلایا اور نائی سے کہا اس دنیا میں نائی کا کوئی وجود نہیں ہوتا اور دنیا نائی سے خالی ہے،
نائی بولا یہ آپ کیا کہ رہے ہیں ؟میں نے ابھی ابھی تو آپ کے بال کاٹے ہیں!
صاحب نے مزدور کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہا کی اگر تمہارا کوئی وجود ہوتا تو اس شخص کے بال اور داڑھی اس طرح بڑھے ہوتے ؟
نائی نے کہا اس میں میرا کیا کسور؟ یہ شخص میرے پاس آیا ہی نہیں جو میں اس کے بال کاٹتا،
صاحب نے کہا بلکل اسی طرح خدا کا وجود ہوتا ہے لیکن دنیا میں تکلیف تبھی ہوتی ہے جب لوگ اس پاک پروردگار کی خدمات میں جانا ترک کر دیں،
No comments:
Post a Comment