Tuesday 16 April 2013

نماز آیات کا طریقہ



زلزلہ آنے پر نماز آیت واجب


نماز آیات کا طریقہ
سورج گرہن ، چاند گرہن اور زلزلہ کی وجہ سے نماز آیات فقہ امامیہ میں ہر صورت میں واجب ہے ۔ نماز آیات صرف ان لوگوں پر واجب ہے جن پر یہ حوادث رونما ہوں ۔ مثال کے طور پر اگر ایک شہر میں زلزلہ آئے تو دوسرے شہر کے رہنے والوں پر اس کی نماز آیات واجب نہیں ہے بلکہ اگر ایک شہر کے ایک حصے میں زلزلہ آئے اور دوسرے حصے میں نہ آئے تو صرف اس حصے کے لوگوں پر نماز آیات واجب ہے جہاں زلزلہ آیا ہے
نماز آیات صبح کی نماز کی طرح دو رکعت ہے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ نماز آیات میں ہر رکعت میں پانچ رکوع ہیں ، اس طرح سے کہ حمد اور مکمل سورۃ کی قرات کے بعد کوع کرے یا اس طرح مختصر کر سکتا ہے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد پڑھنے کے بعد ایک سورۃ کو پانچ حصوں میں تقسیم کرے اور ہر حصے کے پڑھنے کے بعد رکوع کرے ۔
جو شرائط یومیہ نمازوں کے صحیح ہونے کے لئے ضروری ہیں وہ سب نماز آیات میں بھی ضروری ہیں ۔

No comments:

Post a Comment